کورونا وائرس،اٹک میں ایک اور ہلاکت، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہو گئی 

کورونا وائرس،اٹک میں ایک اور ہلاکت، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہو گئی 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ساماں گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون مہلک وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے،
ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد10 ہو گئی 
مزید تفصیلات کے مطابق ساماں گاؤں کی رہائشی 75 سالہ رشیدہ بی بی زوجہ ذوالفقار

جو اسفندیا بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کے آئسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئی۔

 

ریسکیو 1122 کے عملہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

 

جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ضلع اٹک میں اس وقت344 ہے اور127 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں