حکومت کا ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ

حکومت کا ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے  اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔

اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔ 

 

 

 انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔

 

Sayed Z Bukhari@sayedzbukhari

تمام وہ افراد جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے،دیے گئے لنک پر رجسٹر کریں
اسکے فوائد:
۱۔ آپ دوبارہ باہر ملازمت کے اہل ہو سکتے ہیں
۲- آپ سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں
۳- آپ حکومت کی طرف سے مالی مدد کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں https://jobs.oec.gov.pk/returnees_overseas_registration …

OEC Job Portal Registration of Overseas Returnees - GoP OEC Recruitment

PITB is committed to effectively and efficiently provide IT services and infrastructure to the government and local and international business.The Board aims at not only modernizing the governance...

jobs.oec.gov.pk

 

واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوکروطن واپس آچکے ہیں۔