اٹک ،کورونا مزید7 مثبت کیس رپورٹ، مجموعی تعداد436 ہو گئی

اٹک ،کورونا مزید7 مثبت کیس رپورٹ، مجموعی تعداد436 ہو گئی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)ضلع اٹک میں کورونا کے مزید 7 مثبت کیسز رپورٹ، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے دو دو کا تعلق تحصیل حضرو، تحصیل حسن ابدال،تحصیل پنڈی گھیب جبکہ ایک کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے ہے۔

 انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 436 ہوگئی ہے جبکہ 16افراد فوت ہو ئے اور235 افراد صحت یاب ہوئے۔09افراد زیر علاج ہیں۔ اس وقت گھروں میں145افرادقر نطینہ میں ہیں جبکہ31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں ابھی تک 7113 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3532 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جبکہ2720 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور376 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

 

 ڈاکٹر آصف نیازی کا مزید کہنا تھا کہ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت بہتر ہے۔ کوروناوائرس کے 47 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 436 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 31 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔