کنواں صاف کرتے زہریلی گیس بھر جانے سے 6 مزدور جاں بحق 

کنواں صاف کرتے زہریلی گیس بھر جانے سے 6 مزدور جاں بحق 

فتح جنگ(بیورو رپورٹ) تحصیل فتح جنگ میں کنواں صاف کرتے زہریلی گیس بھر جانے سے 6 مزدور جاں بحق 

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاوں ووٹو ڈھوک ملیار کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ 
ذرائع کے مطابق مزدور کنویں کی انجن لگا کر کر رہے تھے جس کی وجہ سے انجن کے دھویں کی وجہ سے زہریلی گیس کنویں میں بھر گئی۔
آکسیجن کی کمی کی وجہ اور زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے 6 مزدور بے ہوش ہو گئے جو بعد میں جان کی بازی ہار گئے ۔

 

یاد رہے کہ ضلع اٹک میں ایسے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں جس میں کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے کی وجہ سے کئی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ 

 

مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی خبرپورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور فضا سوگوار ہو گئی۔
ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اورمزدوروں کی نعشوں کو کنویں سے باہر نکالا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ کےگاؤں بٹھو ڈھوک ملیارکنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے

واقعےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم فوراًموقع پر پہنچ گئی۔ یسکیو 1122 نےتمام لعنشوں کو نکال لیا گیا۔ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو1122۔

ایک فرد کنویں کی صفائی کی غرض سے کنویں میں اترا اور بے ہوش ہوگیا۔ جسے بچاتے ہوئے مزید 6 افراد گیس کا شکار ہو گئے ریسکیو1122ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔سانحہ تحصیل فتح جنگ گاوں بٹھو ڈھوک ملیار میں پیش آیاریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے قلیل وقت میں لعنشوں کو نکال لیا۔ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق نے کی۔ ریسکیو اہلکار تیمور شہزاد اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کنویں میں اترتے اور تمام افراد کو نکالا۔ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمراورڈی پی اواٹک سیدخالد ہمدانی بھی سانحہ کی اطلاع ملنےپرجائےوقوع پرپہنچ گئے

جاں بحق ہونے والوں میں 3 سکے بھائی ایک چچا اور دو کزن شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کے نام

50 سالہ صادق ولد جانداد

اسرار ولد رحم ت 22 سال

زبیر ولد رحمت 28 سال

عامر ولد رحمت 26 سال

عامر ولد عبداللہ 30 سال

فیضان ولد قادر 20 سال

 

 

ڈ ی پی او اٹک سید خالدہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ۔
تفصیلات کے ضلع اٹک کے علاقہ ڈھوک ملیار میں رحمت نامی شخص کے گھر میں موجود  کنویں کی صفائی کی غرض سے  چند افراد کنویں میں اترے تو زہریلی گیسوں نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ لے کر 6 افراد کو موت کے نیند سلا دیا ۔جاں بحق ہونے والے افراد میں صادق ولد جانداد،اسرار ولد رحمت ،زبیر ولد رحمت ،عامر ولد رحمت ،عامر ولد عبداللہ ،فیضان ولد قادر ہیں ۔واقع کی ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مرحومین کے لواحقین کو پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔