پنڈی گھیب، میانوالہ میں نامعلوم چور نقدی اور زیورات لے اڑے

پنڈی گھیب، میانوالہ میں نامعلوم چور نقدی اور زیورات لے اڑے

پنڈی گھیب(وحید احمد سے/ ڈیلی اٹک نیوز)پنڈی گھیب کے قصبہ میانوالہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور دو لاکھ روپے نقدی کے علاوہ طلائی زیورات لے اڑے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق میانوالہ کے رہائشی طارق محمود اور ان کے اہل خانہ گذشتہ شب گھر میںسو رہے تھے کہ تین نا معلوم چور دیوار پھلانگ کر اندر آئے

 

شور کی آواز سن کرآنکھ کھولنے پر ایک چور کو پکڑنے کی کوشش پر چور نے خاتون خانہ کے کان سے کانٹا کھنچ کر بھاگ گیا جس سے خاتون کا کان بھی پھٹ گیا ۔

 

 بعد ازاںکمرے کا سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ چور دو لاکھ روپے نقدی کے علاوہ ایک طلائی ہارسیٹ اور ایک کانٹا چوری کر کے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔