فتح جنگ ،پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

فتح جنگ ،پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

فتح جنگ/ حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری،02ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2200گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے منشیات فروش محمد توقیر ولد محمد نذیر سکنہ گلیال

تحصیل فتح جنگ سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم محمد منور حسین ولد محمد منیر حسین ساکن گوجرانوالہ سے پسٹل 30 بور معہ 7ضرب روند برآمدکر کے

 

 

ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔