ضلع اٹک میں خوا تین ونگ کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائیگی،سمیرا رضا

ضلع اٹک میں خوا تین ونگ کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائیگی،سمیرا رضا

اٹک( ڈیلی اٹک نیوز)پاکستان تحر یک انصاف خواتین ونگ شمالی پنجاب کی ڈپٹی جنر ل سیکر ٹری سمیرا رضا نے تنظیمی سازی کے حوالے سے ضلع اٹک کا دورہ کیا۔

انہوں نے خواتین ونگ کو متحر ک اور فعال بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر ضلع بھر سے آئی خواتین نے پارٹی کے لیے بھر پور اندازمیں خدمات پیش کر نے کے عز م کا اعادہ کیا۔

 سمیرا رضا نے خوا تین کے جذبات کو سر اہااور جلد ضلع اٹک میں خوا تین ونگ کی تنظیم سازی مکمل کر نے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی شر کت کے بغیر کسی بھی شعبے میں تر قی اور بہتری ناممکن ہے۔

اجلاس میں ضلع بھر سے خواتین عہدے داروں نے بھر پور شر کت کی۔اجلاس کا انعقاد المر تضیٰ ہاو¿ س اٹک میں ہوا۔

 

پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، شمالی پنجاب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری،تنظیم سازی، ضلع اٹک، شعبے، ترقی، بہتری، اجلاس،