عیدالاضحی، اجازت نامہ کے بغیرکھالیں اکٹھی کرنےکی اجازت نہیں ہو گی ،ڈپٹی کمشنر اٹک 

عیدالاضحی، اجازت نامہ کے بغیرکھالیں اکٹھی کرنےکی اجازت نہیں ہو گی ،ڈپٹی کمشنر اٹک 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز )عیدالاضحی، اجازت نامہ کے بغیرکھالیں اکٹھی کرنےکی اجازت نہیں ہو گی ،ڈپٹی کمشنر اٹک 

 

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایات کی روشنی میں عیدالاضحی کے موقع پر صر ف ان تنظیموں یا افرادکو جانوروں کی کھالیں اور باقیات اکھٹاکر نے کی اجازت ہو گی

جن کے پاس انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامہ ہو گا۔

اس سلسلے میں خواہش مند تنظیمیں یاافراد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں 02ذوالحج تک اجازت نامے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

بغیر اجازت نامہ جانوروں کی کھالیں اور باقیات اکھٹا کر نے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔