اٹک 87، حضرو 39،فتح جنگ 10،حسن ابدال6 اور جنڈ پنڈی گھیب میں9,9 کوروناکے مریض موجود

اٹک 87، حضرو 39،فتح جنگ 10،حسن ابدال6 اور جنڈ پنڈی گھیب میں9,9 کوروناکے مریض موجود

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 479 ہوگئی ہے

جن میں سے 16افراد فوت ئے اور 303 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ12افراد زیر علاج ہیں۔ضلع اٹک میں گھروں میں148افرادقر نطینہ میں ہیںاور31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں اس وقت تک 7283 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3702 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جبکہ2907 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور316 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ 

 

ضلع بھر میں زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے08مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 06کی حالت بہتر اور 02 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 48 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔

 

اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 479 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔