حسن ابدال، ایس ایچ او تھانہ صدر نیازاحمد کا ایکشن، قبضہ کرنے پر ریٹائرڈ پولیس ملازم کیخلاف ایف آئی آر درج

حسن ابدال، ایس ایچ او تھانہ صدر نیازاحمد کا ایکشن، قبضہ کرنے پر ریٹائرڈ پولیس ملازم کیخلاف ایف آئی آر درج

حسن ابدال ( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے ریٹائرڈ ملازم نے اپنے ہی گاو¿ں کے معزز آدمی کی زمین پراپنے بیٹوں اور غنڈہ عناصر کے ہمراہ مسلح ہو کر قبضہ کرلیا

متاثرہ شخص نے تھانہ حسن ابدال صدر میں درخواست دے دی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر نیازاحمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ مال سے فوری رپورٹ طلب کی محکمہ مال کی رپورٹ کی روشنی میں مدعی کا موقف درست پایا گیا جس پر ایس ایچ او نیاز احمد نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کےخلاف غیر قانونی اقدام کرنے ایف آئی آر درج کر دی 

تفصیلات کے مطابق جلو گاو¿ں کے رہائشی ملک حکم داد نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ محکمہ پولیس سے ریٹائر ڈ ملازم محمد حسین اور اس کے بیٹے حسن علی فخرزمان اورریاست علی وغیرہ نے غیرقانونی اور جبری طور پر مسلح ہو کر ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور ہ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں جس پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن صدر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال سے رپورٹ منگوائی جس پر محکمہ مال نے واضح کر دیا کہ یہ ناجائز قبضہ کیا گیا ہے اور موقع پر نشاندہی کی جا چکی ہے جسے ملزم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہ ہے درخواست دہندہ ملک حکم داد نے ایس ایچ او صدر کو بتایا کہ قبضہ کرنے والا پولیس ملازم رہا ہے اور وہ با اثر لوگ ہیں لہٰذا ہ میں یہ خدشہ ہے کہ ہماری دادرسی نہ کی جائے گی ۔

 

تاہم ایس ایچ او نے واضح طور پر ان کو بتایا کہ ڈی پی او اٹک کی واضح ہدایات ہیں کہ جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف بھی بھرپور ایکشن ہوگا قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں پولیس تھانہ صدر حسن ابدال نے ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد حسین اس کے دو بیٹوں سمیت دیگر افراد پر ملک حکم داد کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم محمد حسین نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔