Mon
28
Apr
2025
جن میں سے 16افراد فوت ہوئے اور309 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 15افراد زیر علاج ہیں۔ ضلع اٹک میں اس وقت گھروں میں154افرادقر نطینہ میں ہیں۔ضلع بھر میں ابھی تک 7336 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3755 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے ۔
2949 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور312 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت بہتر ہے۔
کوورناوائرس کے 48 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 494 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔
ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔