اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
فتح جنگ، حضرو، پنڈی گھیب، حسن ابدال( ڈیلی اٹک نیوز)اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار
اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ، دوران سرچ آپریشن 3 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب ، 1 پسٹل 30 بور اور 36 پتنگیں قبضہ میں کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر سرچ آپریشن تھانہ فتح جنگ کے علاقہ جات میں کیا گیا یہ سرچ آپریشن ڈی ایس پی فتح جنگ اور ایس ایچ او فتح جنگ کی زیر نگرانی ہوا سر چ آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی جس میں مکمل ایس او پیز کے تحت سرچنگ کی گئی دوران سرچ آپریشن 25 گھرانوں کو چیک کیا گیا اور 60 افراد کے کوائف چیک کیے گئے دوران سرچ آپریشن تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے 3 ملزمان ممتاز خان سے 25 لیٹر شراب ، لطیف خان سے 35 پتنگیں اور نبیل سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
علاوہ ازیں اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس نے عمیر ولد محمد عارف ساکن ملاح حضرو سے 2300 گرام گردا چرس ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ساغر علی ولد محمد شریف خان ساکن کمڑیال پنڈی گھیب سے 2040 گرام چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے یاسر بلال سے 10 لیٹر شراب ، محمد سلیم سے 500 گرام چرس ، شیراز احمد سے 30 بور پسٹل معہ 3 گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا۔