اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ،9 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن ،9 ملزمان گرفتار

اٹک، حضرو،جنڈ، پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز )اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 09ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11کلو 343گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 03عدد پسٹل 30بور معہ روند قبضہ میں لی

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے منشیا ت فروش اشفاق شاہ ولد فاروق شاہ قوم سید سکنہ مانسر تحصیل حضرو سے 2315 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ناصر عباس ولد سید بسم اللہ قوم سید سکنہ محلہ اڑتک پور کامرہ تحصیل و ضلع اٹک سے 1160 گرام چرس برآمد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے پکٹ سرچ پارک اٹک خورد سے ایک مشکوک موٹر سائیکل نمبری FA3880 کو چیک کرنے پر موٹر سائیکل ڈرائیور حافظ عادل خان ولد راجہ خان سکنہ ترہاتر نا ڈاکخانہ بھیر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ اور مذکورہ کے ساتھ بیٹھی خاتون مسماة بسم اللہ جان ذوجہ توکل خان سکنہ مستوری خیل فضل خیل فقیر آباد باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کی تلاشی لینے پر 2200 گرام چرس گردہ جبکہ مسماةبسم اللہ جان سے 2200 گرام چرس گردہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

 

 

تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے تفتیش مقدمہ نمبر 234 مورخہ 9-7-20 بجرم 302 ت پ تھانہ صدر اٹک میں بریمانڈ جسمانی ملزم محمد طاہر ہمایوں ولد محمد احمد ہمایوں ساکن مکان نمبر B1017 محلہ سٹیلائیٹ ٹاو¿ن راولپنڈی30بور پسٹل معہ 4ضرب روند برآمدکر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ناصر شاہ ولد سید مہر علی شاہ سکنہ مراڑیہ تحصیل حضرو سے 30بور پسٹل معہ 5 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے تھانہ بسا ل ملزم ثاقب نذیر ولد محمدیونس قوم لوہارسکنہ محلہ زیارت پیر کرم شاہ دومیل تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 30بور پسٹل معہ 3ضرب روند برآمد کر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص وارث خان ولد نادر خان قوم باجوڑی سکنہ محلہ روانی ٹکر تحصیل تخت بھائی ضلع مردان سے 2200 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ملک ارشد علی خان ولد محمد ایوب خان قوم اعوان ساکن ٹانویں تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک سے 1268گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔