فتح جنگ اور انجراءپولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار
فتح جنگ،جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ اور انجراءپولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1200گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01پسٹل 30بور اور 01رائفل 12بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ انجراءکی ٹیم نے ایک مشکوک شخص عبدالمالک ولد امیر خان قوم پٹھان ساکن ڈہوک چشتی داخلی لکڑ مار تحصیل فتح جنگ سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے درج مقد مہ تھانہ فتح جنگ میں بر ریمانڈ جسمانی ملزم سعادت علی خان ولد حیات محمد قوم اعوان ساکن ماجھیا تحصیل فتح جنگ سے دوران تفتیش اسلحہ ناجائز 12بور رائفل معہ 3ضرب روند برآمدکر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے کاعلیحدہ مقدمہ درج کر لیا اور
بر ریمانڈ جسمانی ملزم مسمی داور خان ولد سرفراز خان محلہ حال ریلوے اسٹیشن روڈ فتح جنگ سے دوران تفتیش اسلحہ ناجائز 30بور پسٹل معہ 3ضربروند برآمدکر کے ملزم پر اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔