ڈی پی او اور ڈی سی اٹک کا حضروکا دورہ،انسداد پولیو مہم اور کورونا ایس او پیز کے انتظامات جائزہ لیا 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ حضرو کا دورہ،انسدادپولیو مہم اور کرونا ایس او پیز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اٹک پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انسداد پولیومہم کو مکمل کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ کرونا وباءکے خلاف بھی فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ حضرو کا دورہ کیا انسداد پولیو مہم کے انتظامی اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دونوں افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسداد پولیو مہم کو بھر پور جذبے اور قوت کے ساتھ چلایا جائے گا تا کہ عوام کو اس آفت سے محفوظ رکھا جا سکے۔انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جن کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی او حضرو سرکل اورڈی پی او اٹک کر رہے ہیں۔ڈی پی او

 

اٹک اور ڈی سی اٹک نے بعد ازاں حضرو شہر میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور افسران کو بریف کیا گیا کہ وہ پروفیشنل کمیٹمنٹ کے ساتھ اس وباءکے خلاف اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں۔