نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے ، ملک امین اسلم 

نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے ، ملک امین اسلم 

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز)نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے افتتاح حوالے سے ایک اہم تقریب ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاو¿سنگ تیمور مسعوداکبر،ترجمان پنجاب حکومت اور ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر خان،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

تمام سینئر سیاسی رہنماوں نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم حضرو کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے جس سے عا م آدمی کی زندگیوں میں نمایا ں تبدیلی آئے گی اوروہ خوش وخرم زندگی بسر کریں گے۔سکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاو¿سنگ سکیم حضرو میں 3مرلے کے 400اور 5مرلے کے190پلاٹ آسان اقساط میں بے گھر اور غریب افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔اس سکیم میں سیوریج،بجلی،پانی،گلیوں کی مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 73.024ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔منصوبہ پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ ایجنسی کے تحت 2021کے آواخر میں مکمل ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس لیے اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 
انہوں نے کہا نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم حضرو کے عوام کی زندگی میں بنیادی تبدیلی لائے گی جس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پاکستان کی تاریخ میں بڑے اقدامات میں شامل ہے،جس کی بنا پر عوام کی زندگی میں سہولیات میں اضافہ ہوا ہے جو تحریک انصاف کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔یہ سکیم تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر خان نے کہا نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم حضرو علاقے کے غریب و نادار طبقے میں تبدیلی کا اشارہ ہے اور ان کی زندگیاں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بے مثال وڑن کے مطابق اس سکیم کے ذریعے اٹک کے اور بالخصوص حضرو کے نادار طبقے کو بے پناہ سہولت حاصل ہوگی اور وہ اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارغریب عوام کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم اسی تبدیلی کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔قاضی احمد اکبر نے کہا کہ اس سکیم میں 700پلاٹس بے گھر افراد کے لیے دستیاب ہونگے جو 1لاکھ 12ہزار فی مرلہ پر خریدے جاسکتے ہیں جسکے لیے 20فیصد ڈاو¿ن پیمنٹ اور 5سال میں آسان اقساط کے ساتھ ادائیگی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا حضرو میں بہت جلد ساڑھے سات کروڑ روپے کی لاگت سے ای لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس کے ساتھ ٹی ایچ کیو حضرو میں ٹراما سنٹر بھی قائم کیا جائے گا جس سے عوام مستفید ہوسکیں گے۔عمران خان حقیقی تبدیلی کا نام ہے اور اس تبدیلی سے ملک کی تاریخ سنور جائے گی۔