حضرو ،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر کے اعزاز میں عشائیہ 

حضرو ،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر کے اعزاز میں عشائیہ 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)غورغشتی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، پی ٹی آئی کے سرگرم سپورٹر عابد خان نے ترجمان پنجاب حکومت، پی ٹی آئی ضلع اٹک کے صدر قاضی احمد اکبر اور دوست و احباب کے اعزاز میں اپنے ڈیرہ پر پرتکلف عشائیہ دیا

جس میں ارشد زمان ایڈووکیٹ، سابق کونسلر لال حسین شاہ، پی ٹی آئی غورغشتی کے رہنما میاں محبوب الرحمٰن ، محمد طارق، شہزاد شاہ،وقار خان، ذیشان خان، اشرف سلطان افسر،ملک میرافضل، وحید اختر، شفاقت علی، محمد عمران،شفیق، عبدالجبار، صفدر زرگر، محمد احسن، مدثر خان، صابر، رفاقت زمان، محمد زبیر، محمد اعجاز، محمد حسن، پرویز چوہدری ناصر، محمد فیاض چوہدری، ملک نسیم نے شرکت کی۔

 اس موقع پر قاضی احمد اکبر نے عابد خان سے غورغشتی کے اجتماعی مسائل پر گفت و شنید کی اور مسائل پوچھے جس پر عابد خان نے اہلیان غورغشتی کے کئی مسائل بیان کئے، قاضی احمد اکبر نے کہا کہ عابد خان ہمارے ایک مخلص دوست اور درد دل رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما ہیں، انہوں نے پرتکلف دعوت پر عابد خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

اس موقع پر عابد خان نے مہمان خصوصی قاضی احمد اکبر سمیت تمام شریک دوست و احباب کی آمد پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔