جنڈ، ٹالی اڈہ کے قریب ناڑہ والی بس اور ہائی ایس میں حادثہ،3 افراد موقع پر جاں بحق 

جنڈ، ٹالی اڈہ کے قریب ناڑہ والی بس اور ہائی ایس میں حادثہ،3 افراد موقع پر جاں بحق 

جنڈ(صدیق فخر سے) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹالی اڈہ کے قریب ناڑہ والی بس اور کوہاٹ کی ہائی ایس میں حادثہ،3 افراد موقع پر جاں بحق، متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق ناڑہ سے آنے والی بس اور راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ہائی ایس کے درمیان ٹالی اڈہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ہائی ایس میں سوارخاتون اور ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

جبکہ ایک شدید زخمی جب کہ بس میں موجود افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا جبکہ

 

 

زخمی افراد کو بھی فوری طور پر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔