تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں،کرنل(ر) ملک محمد انور

 تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں،کرنل(ر) ملک محمد انور

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالا ت کاا ظہار دورہ پنڈگھیب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ گھیب حیدر عباس،ایس ڈی پی او پنڈ گھیب ملک تفسیر حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر صوبائی وزیر مال نے گورنمنٹ ہائی سکول کی اپ گر یڈ یشن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شر کت کی۔تقریب میں ڈی سی اٹک،اے سی پنڈ گھیب اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان بھی موجود تھے۔تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے ملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ضلع اٹک کے کئی سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور وہاں بہتر تعلیمی سہو لیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔

 

علاقے کے دیگر سکولوں کو بھی اپ گر یڈ کر نے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔تعلیمی اداروں میں زیادہ سہولیات دینے سے علا قے میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ کسی بھی معاشرے میں اہم حیثیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں ملک محمد انور نے ایم سی پنڈ گھیب میں کھلی کچہری لگائی اور موقع پر عوامی مسائل حل کر نے کے احکامات صا در کیے۔ صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے بلد یہ پنڈگھیب میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا یا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان بھر میں 20 کروڑ پودے لگائیں جائیں گے جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کر دیا ہے۔

 

 اس کے ساتھ ضلع اٹک میں بھی شجر کاری مہم شر وع ہو چکی ہے جس میں لاکھوں کی تعدا د میں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں اور اپنے ضلع کو سر سبز و شاداب بنائیں۔صوبائی وزیرمال ملک محمد انور نے پر یس کانفر نس سے بھی خطاب کیا جس میں حکومتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی گئی اور علاقے میں تر قیاتی کاموں کی بابت تفصیلی گفتگو عمل میں لائی گئی۔ملک محمد انور نے دورے کے دوران محکمہ مال کے افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور محکمے سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔انہوں نے بعد ازاں تحصیل پنڈ گھیب میں متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف تر قیاتی سکیموں کادورہ بھی کیا اور رتر قیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بر وقت مکمل کر نے کی ہدایت کی۔