کرنل(ر) ملک محمد انور اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت پنڈی گھیب میں کھلی کچہری 

کرنل(ر) ملک محمد انور اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت پنڈی گھیب میں کھلی کچہری 

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) وزیر ریونیو پنجاب کرنل ریٹائرڈ ملک محمد انور اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر صدارت تحصیل پنڈی گھیب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کہا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر اور تمام محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے ہر ممکن کاوشیں کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں تمام سر کاری افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
اس کے علاوہ دیگر محکموں کی کار کر دگی کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیزپر حل کیے جائیں۔

 

 ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور وزیر ریونیو پنجاب کرنل ریٹائرڈ ملک محمد انور نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل بغور سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔