ملک امین اسلم کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کے ریجنل کیمپس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ

 ملک امین اسلم کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کے ریجنل کیمپس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بر ائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں یکساں اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کو شاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اٹک میں ریجنل کیمپس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاءالقیوم،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ڈائریکٹر فنانس اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر عامر شاہ،ڈی آر ایس انعام اللہ شیخ،ریجنل ڈائر یکٹر میانوالی ملک امان اللہ،اسسٹنٹ ریجنل ڈائر یکٹر اٹک آفتاب احمد،اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے شر کاءکو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اٹک میں ریجنل کیمپس کی مجوزہ سائٹ سے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ یونیورسٹی کا کیمپس 04 کنال پر محیط ہو گا اور اس کی وجہ سے ضلع اٹک کے14000سے زائد طلباءو طالبات مستفید ہو سکیں گے اور انہیں ہر قسم کی تعلیمی سہولت میسر ہوگی۔اوپن یونیورسٹی کی ڈگری عالمی حیثیت کی حا مل ہے اور اٹک کے طلباءو طالبات اس ڈگر ی کے ذریعے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔

 

 

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ و زیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بر ائے مو سمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی کاوشوں سے اٹک میں یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جارہا ہے،جو سٹیٹ آف دی آر ٹ بلڈ نگ ہو گی اور یہا ں پر اٹک کے طلباءو طالبات کو ہر قسم کی تعلیمی سہو لت میسر ہو گی۔اوپن یونیورسٹی اس وقت ملک بھر میں 14 لاکھ طلباءکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے اور اس کیمپس کے قیام سے یہ تعداد بڑھ جائے گی۔یونیورسٹی ان طلباءو طالبات کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جو معاشی لحاظ سے کمز ور ہیں۔