کورونا وائرس کو ختم ہونےمیں 2 سال لگ سکتے ہیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کو ختم ہونےمیں 2 سال لگ سکتے ہیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت

جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس دو سال میں ختم ہوسکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جینیوا میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نےکہا کہ 1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو پر قابو پانے میں 2 سال لگے لیکن موجودہ جدت اور ٹیکنالوجی دنیا کو اس قابل بناسکتی ہے کہ وائرس پر کم مدت میں قابو پالیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ زیادہ میل جول سے وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈورس کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہمارے پاس وائرس کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی اور معلومات موجود ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور عالمی یکجہتی پر زور دیا۔

 

 

واضح رہے کہ 1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو سے تقریباً 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے اور کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 8 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ وائر سے 22 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔