ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے، علی عنان قمر 

ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے، علی عنان قمر 

اٹک( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اٹک کے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلوبل ایکٹیو سٹی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد میں گلوبل ایکٹیو سٹی کی مشیر ادا جعفری اور عظمیٰ احمد موجود تھیں۔

دیگرافسران میں اے ڈی سی آر شہریار عارف اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک عابد حسین ملک بھی موجود تھے۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک، گلوبل ایکٹیو سٹی کے اشتراک کے ساتھ اٹک کے شہریوں کو صحت مند اور متوازن زندگی گزارنے کے لیے اقدامات کرے گی،جس سے شہریوں کا زندگی گزارنے کا نظریہ تبدیل ہوگا اور وہ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کاوشیں کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس علاقے کے میدان آباد ہوں اس علاقے کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور یہی ان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے۔ گلوبل ایکٹیو سٹی کی مشیر ادا جعفری نے اٹک کے شہریوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں مختلف منصوبوں کے تحت شروع کرنے کا ارادہ کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ یہ پروجیکٹ اٹک کی تاریخ کا سنہری دور ہوگا۔