ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر سرپرستی ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اٹک / فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر سرپرستی ضلع اٹک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا- اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ, ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اٹک کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 21سے 24 ستمبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں موبائل ، ٹرانزٹ اور فکسڈ پولیو اسکواڈز گھر گھر جاکر، ٹرانسپورٹ اڈوں اور شہروں کے داخلی راستوں پر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ہدف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

 

 

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔