فتح جنگ،موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) پولیس نے ضلع بھر سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا بدنام زمانہ خطا گینگ گرفتار کر لیا۔
چار موٹرسائیکلیں برآمد ہو چکی ہیں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کر کے ملزمان کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔ڈی ایس پی فتح جنگ ذوالفقارگیلانی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصو صی ہدایت پر تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے ڈی ایس پی فتح جنگ ذوالفقار گیلانی کی زیر سربراہی ایس ایچ او فتح جنگ عابد منیر اور ایس آئی سہیل احمد خان انچارج سٹی چوکی فتح جنگ و دیگر ممبران پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کر کے موٹر سائیکل چوری کرنے والا چار رکنی خطا گینگ گرفتار کر لیا۔گینگ کے ممبران میں ممتاز علی ولد عرف خطا ولد محمد امتیاز ساکن اڑانگ تحصیل وضلع اٹک، ساجد عرف ڈان ولد نوازش ساکن ڈھوک کیرتحصیل فتح جنگ، عبدالحمید ولد عبد المجید قوم اعوان ساکن ڈہوک کیر گلیال تحصیل فتح جنگ، کامران ولد صوبہ دار قوم پٹھان ساکن علی شیر کلے مہمند حال فتح جنگ شامل ہیں۔
ملزم ممتاز علی عرف خطااور ملزم ساجد عرف ڈان آپس میں رشتہ دار ہیں جو پہلے دونوں ملکر چھوٹی موٹی چوری کرتے تھے اب ساجد عرف ڈان فتح جنگ میں شفٹ ہو گیا ہے جس نے ممتاز عرف خطا کو بھی ادھر آنےکا مشورہ دیا اور فتح جنگ میں کامران ولد صوبہ دار جو کہ کباڑی کا کام کرتا ہے اور عبدالحمید ولد عبدالمجید کے ساتھ ملکر علاقہ تھانہ ہذا میں 4وارداتیں موٹر سائیکل چوری کی کیں جو الحمدا للہ چاروں موٹرسائیکل برآمد ہو چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے علاقہ تھانہ حضرو،علاقہ تھانہ صدر اٹک ،علاقہ تھانہ سٹی اٹک سے بھی جو موٹر سائیکل چوری ہوئے وہ بھی ان سے برآمد ہو چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی فتح جنگ اور ایس ایچ او فتح جنگ کو شاباش دی ہے۔