ون ڈے رینکنگ؛ بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ، شاہین آفریدی ٹاپ 20 میں آگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے اور انہیں آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کے لیے 19 پوائنٹس درکار ہیں، رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر بھارت کے روہت شرما اور پہلی پر ویرات کوہلی موجود ہیں۔
ون ڈے میں فاسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی نے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے اور وہ بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 20 میں آگئے ہیں اور انہوں نے 8 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبرپر جگہ بنائی ہے۔
محمد عامر آٹھویں نمبرپرموجود ہیں جب کہ پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز میں پاکستان کے عماد وسیم کی ایک درجے کمی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبرپرآگئے ہیں جب کہ شکیب الحسن پہلے اورافغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبرپرہیں۔