پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی اہم شخصیت کی (ن) لیگ میں جلد واپسی متوقع

پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالی اہم شخصیت کی (ن) لیگ میں جلد واپسی متوقع

اٹک(صدیق فخر سے)ضلع اٹک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی اہم شخصیت ”تبدیلی“ سے آشنا ہونے کے بعد واپس مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے رابطے شروع،جلد شمولیت کا امکان ،

”سونامی اور تبدیلی “ صرف نعروں اور جلسوں تک محدود، موقف، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر حکومتی پارٹی میں شامل ہونے والی ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے رابطے شروع کر دیئے، حکومتی جماعت میں شامل ہونے والی شخصیت کا کہنا تھا کہ ہم نے ”تبدیلی اور سونامی“ کے نعرے اور جلسے دیکھ کر حکومتی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن حکومتی جماعت کی کارکردگی دیکھ کر اور قریب سے دیکھ کر پتا چلا کہ یہاں تو سب کچھ الٹ ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور وزراءکو کارکردگی دکھانے کی بجائے پریس کانفرنسوں کی پڑی ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت کے وزراءنے اگر دیکھا جائے

 

تو پریس کانفرنسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عوام کے مسائل پر توجہ کی بجائے اپوزیشن پر تنقید پر توجہ دی جا رہی ہے۔ جو دعوے کئے گئے آج سب اس کے الٹ ہو رہا ہے۔