تاجران جنڈ نے ”سلیکشن “ مسترد کر دی،انجمن تاجران کے باقاعدہ الیکشن ہونگے

تاجران جنڈ نے ”سلیکشن “ مسترد کر دی،انجمن تاجران کے باقاعدہ الیکشن ہونگے

جنڈ(صدیق فخر سے) جنڈ شہر میںکارنر میٹنگ کے ذریعے منتخب ہونے والی باڈی کو جنڈ کی اکثریت تاجر برادری نے مسترد کر دیا، سلیکشن نہیں الیکشن ہونگے،انجمن تاجران تنظیم رجسٹرڈ ہی نہیں،

تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ میں انجمن تاجران کی الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میںچند تاجروں کو بلا کر سلیکشن کے ذریعے انجمن تاجران کی باڈی کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ کارنر میٹنگ میں شریک تاجران کو مشاورت اور الیکشن مہم کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔سلیکشن کے ذریعے بننے والی باڈی کو جنڈ کے اکثریت تاجران نے مسترد کر دیا ۔ تاجران کا کہنا تھا کہ سلیکشن نہیں الیکشن کروائے جائیں، جن چند تاجران نے شرکت کی انہوں نے بھی اٹک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک کارنر میٹنگ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں بلایا گیا تھاکہ الیکشن کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گالیکن چند تاجروں کو اکٹھا کر کے سلیکشن کے ذریعے انجمن تاجران کی باڈی تشکیل دینے کی کوشش کی گئی

 

 

جسے ہم اکثریت کے ساتھ مسترد کرتے ہیں اور باقاعدہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر چند تاجروں کو اکٹھا کر کے ہی انجمن تاجران کی باڈی تشکیل دینے کا طریقہ ہے تو ہر مہینے کوئی بھی گروپ ایک جلسہ کروا کے نئی باڈی تشکیل دے سکتا ہے اور پرانی کو تحصیل کر سکتا ہے۔ 
اس سلسلے میں انجمن تحفظ تاجران تحصیل جنڈ نے بروز ہفتہ دن2 بجے باقاعدہ ورکرکنونشن کروانے کا اعلان بھی کیا جس میں تاجروں سے مشاورت کے بعد انجمن تاجران کے الیکشن کے بارے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔