سلیکشن نہیں الیکشن ،تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے،تاجران جنڈ

سلیکشن نہیں الیکشن ،تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے،تاجران جنڈ

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز )ہم چور رستے سے آکر تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

دکاندار برادری کی رضا مندی کے بغیر،سلیکشن کے ذریعے انجمن تاجران کی بننے والی باڈی کو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہم سلیکشن نہیں بلکہ الیکشن کے حامی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ حقوق تاجران کے صدر قاری عبدالوحید اور تاجر برادری کے نمائندہ گان نے ، چوہدری مختیار اورملک ریاض کی جانب سے مکھڈروڈ جنڈ میں منعقد ہونے والے تاجر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

 مقررین کا کہنا تھا کہ اس پہلے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ الیکشن ہو چکے ہیں تو اب کیوں نہیں ، تاجر برادری کے ووٹ سے منتخب ہو کر آنے والا ہی تاجروں کا اصل معنوں میں نمائندہ ہو گا، جب کہ انتظامیہ سے بھی بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ کہ وہ سلیکشن کے فرسودہ نظام کے بجائے الیکشن کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ تاجر اپنا نمائندہ اپنے ووٹ سے منتخب کر سکیں۔

 

 شرکاءتقریب نے کھڑے ہو کر الیکشن قرارداد کی حمایت بھی کی ،تاجر کنونشن میں ، ملک عبدالجلیل اعوان، حاجی ریاض علی ، محمد عظیم ، اعجاز ، وسیم ،نعیم کھوکھر ، سید گوہر شاہ ،فتح خان ،پرویز زرگر، فیصل زرگر، حاجی عبدالجبار زرگر ، حاجی ظفر خورشید ، میاں محمد ، حاجی اسحاق ، نصیر خٹک ،حاجی حنیف بھنڈر، سید اظہر شاہ ، حاجی افضال ، حاجی خاکی جان سمیت مختلف کاروباری شعبہ جات سے سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی۔