سالانہ کیپٹل شوبز ایوارڈ :۔ انٹرنیشنل آرٹسٹ ایم رمضان2022ءکے بھی بہترین میک اپ آرٹسٹ منتخب
گزشتہ کئی سالوں سے بہترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے انٹریشنل میک اپ آرٹسٹ میک اپ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایم رمضان نے12 واں ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا
مختلف ٹی وی چینلز ،مارننگ شوز،فلموں ، کمرشل اشتہارات میں میک اپ آرٹسٹ کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں سٹوڈنٹس کو ہنر سکھا کر عوامی خدمت میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں
انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان اپنے ہنر کو باریک بینی سے نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ پڑھا کر اور خود کر کے دکھاتے بھی ہیں جس سے سیکھنے والوں کو صحیح طرح سے سمجھ اور کام میں مزید نکھار آتا ہے
اسلام آباد(صدیق فخر سے) سالانہ کیپٹل ایوارڈ شو2022ءکی تقریب گزشتہ دنوں جڑواں شہروں میں منعقد ہوئی جس میں جڑواں شہروں سمیت پاکستان بھر سے اپنے شعبہ میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ شو میں بہترین میک اپ آرٹسٹ کا ایوارڈ ایک مرتبہ پھر ٹی وی اور فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان نے اپنے نام کر لیا وہ مسلسل 12 ویں بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر رہے ہیں۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے میک اپ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں اور2010ءمیں گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے بھی انہیں بہترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان ٹی وی چینلز کے ڈراموں، فلموں ، مارننگ شوز، بیوٹیشن ورکشاپس کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود اپنے انسٹیٹیوٹ میں اپنے ہنر کو ہزاروںسٹوڈنٹس میں منتقل کر چکے ہیں۔ انٹرنیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان واحد میک اپ آرٹسٹ ہیں جو چاہے لائیو ٹی وی پر آ رہے ہوں یا بیوٹیشن ورکشاپ میں موجود ہوں یا کہہ انسٹیٹیوٹ میں سٹوڈنٹس کی کلاس لے رہے ہوں وہ خود نہ صرف اپنے کام بارے بہترین اور آسان طریقے سے پڑھاتے، سمجھاتے ہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے کر کے دکھاتے بھی ہیں جس سے سیکھنے والے کے کام میں بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اٹنرنیشنل میک اپ آرٹسٹ ایم رمضان واحد میک اپ آرٹسٹ ہیں جو کئی یتیم بچیوں کو مفت میںہنر سکھا کر انہیں باروز گار کر چکے ہیں ۔