ریسکیو1122جنڈکی ایمبولینس کو حادثہ،3 خواتین سمیت5 افراد جا ں بحق،3زخمی

ریسکیو1122جنڈکی ایمبولینس کو حادثہ،3 خواتین سمیت5 افراد جا ں بحق،3زخمی

حادثہ میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شہید ،جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی،ایک ہی گھر کی3 خواتین سمیت4 افراد جاں بحق ہوئے 

جنڈ(صدیق فخر سے)ریسکیو1122جنڈکی ایمبولینس کو حادثہ،3 خواتین سمیت5 افراد جا ں بحق، حادثہ میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شہید ،جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی

 تفصیلات کے مطابق رات گئے ریسکیو1122 جنڈ کی ایمبولینستحصیل ہیڈ کوارٹر جنڈ سے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی PTS کا مریض شفٹ کرنے جا رہی تھی کہ ہکلہ انٹرچین کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،

 

ٹکر اس قدر شدید تھی کہ3 خواتین سمیت5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ3 افراد شدید زخمی ہوئے۔

 حادثہ کے نتیجہ میں ریسکیو اہلکار عمرانEMT جس کا تعلق جلوا ل بھی موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دوسرے ریسکیو اہلکار وقار احمد LTV شدید زخمی ہو گئے۔ 

 

جاں بحق ہونے والے مردریاض احمد اور ان کی رشتہ دار 3 خواتین کا تعلق دکھنیر سے ہے، اس موقع پر3 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔