جنڈ:۔ شہید ریسکیو اہلکار محمد عمران کی پورے اعزاز کے ساتھ جلوال میں تدفین 

جنڈ:۔ شہید ریسکیو اہلکار محمد عمران کی پورے اعزاز کے ساتھ  جلوال میں تدفین 

جنڈ( بیورو چیف اٹک نیوز) گزشتہ رات سی پیک پر ہونے والے حادثے میں شہید ہونے والے ایمرجینسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد عمران کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاو¿ں جلوال میں کر دی گئی۔ 

جنازے میں ریجنل ایمرجینسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود، ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین ، ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکار، عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شہید کو تدفین کے وقت سلامی پیش کی گئی، سیکرٹری ایمرجینسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی طرف سے ریجنل ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور شہید کے والد کو قومی پرچم اور ریسکیو یونیفارم پیش کی۔

 

شہید محمد عمران ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ساڑھے تین سال سے ایمرجینسی میڈیکل ٹیکنیشن کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہا تھا۔

 

 تدفین کے وقت ریسکیو اہلکاروں سمیت اہل علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔