Mon
21
Apr
2025
خواتین کی چوٹی کاٹنے کے واقعات کے خلاف احتجاج کی کال دینے پر کٹھ پتلی حکومت نے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا۔
مقبوضہ وادی میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی چوٹی کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر حریت رہنما سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر نے آج احتجاج کی کال دی تھی۔
احتجاج سے خوفزدہ قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاج کی کال دینے والی حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
یاسین ملک کو آج صبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں میں ہی نظر بند کردیا۔
قابض انتظامیہ نے سری نگر کے 7 تھانوں کی حدود میں کرفیو جیسی پابندیاں بھی عائد کردیں۔
دوسری جانب انتظامیہ نے سری نگر اور ضلع بڈگام میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔