سیاست میں لیڈر زیادہ کارکن کم رہ گئے،بلدیاتی الیکشن ضرور ہونگے،طارق فاروق

جاتلاں(نمائندہ خصوصی)سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ میرٹ کو بحال کر دیا کارکن مایوسی سے باہر نکلیں پیپلزپارٹی کی طرح ریوڑیاں بانٹنے کا وعدہ ہم نے نہیں کیا تھا (ن)لیگ اپنے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے ریاست بھر کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی فنڈز دئیے جا ر ہے ہیں بھمبر میں کارپٹ روڈ،بجلی کا بہترین نظام ،بھمبر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر ترقیاتی کام جلد پایا تکمیل کو پہنچیں گے حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے سنجیدہ ہے کارکنان تیاری کریں پارٹی بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز مہیا کر کے اپنے نمائندہ کو ناقابل شکست بنانے کی پوری کوشش کرے گی راجہ محمد خالد ،راجہ احمد رضا اور انکے ساتھیوں نے ایک مشکل وقت میں (ن)لیگ میں غیر مشروط طور پر شامل ہو کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر پوری پارٹی انکی مشکور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین تنظیمی بورڈ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر فدا حسین کیانی کی جانب سے راجہ محمد خالد ، راجہ احمد رضا، راجہ شیراز اسلم و دیگر کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں میدان سے بھاگنے والا نہیں ہوں نہ ہی کارکنا ن کو تنہا چھوڑوں گا سیاسی جماعتیں کارکنوں کو راستہ فراہم کرتی ہیں جو محنت کرتا ہے وہ آگے نکل جاتا ہے اب سیاست میں لیڈر زیادہ کارکن کم رہ گئے ہیں مرحوم مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے دور میں سردار سکندر حیات خان ،راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر قائدین انکے سامنے سیگرٹ تک نہیں پیتے تھے سیاست میں حیا کا عنصر بہت زیادہ پایا جاتا تھا اور آج یہ چیزیں ختم ہوتی جارہی ہیں لیکن ہم کارکنا ن کی تربیت کے عمل کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کلری ، پنجیڑی اور کسگمہ کے تمام ورکر میرے لیے قابل احترام ہیں اور برابر حیثیت رکھتے ہیں این ٹی ایس کے نفاذ کے بعد اگلا مرحلہ بلدیاتی الیکشن کا ہے کارکنان محنت کریں اور (ن)لیگ کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے تقریب میں سیاسی کارکنان کی تربیت پر زور دیتے ہوئے انہیں پارٹی کے ساتھ ایمانی طاقت کے ساتھ کھڑا رہنے کی تلقین کی چوہدری طارق فاروق نے راجہ محمد خالد،راجہ احمد رضا،راجہ شیراز اسلم،ڈاکٹر اسحاق،راجہ ظفر اقبال،راجہ قیصر اقبال،راجہ عامر بشیر،راجہ مظہر اقبال،راجہ فیصل امین،راجہ محمد افضل،راجہ وقاص فاروق،راجہ خاور فاروق،حافظ فہیم عظیم،راجہ اویس اور انکے ساتھیوں کو (ن)لیگ میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔  تقریب کے میزبان مسلم لیگ ''ن'' آزاد جموں وکشمیر کے چیئرمین تنظیمی بورڈ فدا حسین کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق اور نظریہ پاکستان کی وارث جماعت ہے جس کو مضبو اور منظم کرنا پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ جب سانحہ مشرقی پاکستان کی اصل وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں نظریاتی قوت کو کمزور کر دیا گیا اور ملک کے اندر فکری اور نظریاتی انتشار نے جنہم لیا جس کی وجہ پاکستان دو لخت ہوا ، فدا کیانی نے کہا کہ آج بھی پاکستان کو جس سیاسی اور نظریاتی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اُس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ ''ن'' کا مظبوط ہون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مظبوطی اور ملک کا استحکام ہماری بنیادی ترجیح ہونی چاہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم  اور علامہ اقبال  نے جو مقاصد ، فکر اور سوچ متعین کر کے ایک ملک حاصل کیا تھا وہ پاکستان ایک بار پھر چاروں اطراف سے دشمن کی سازشوں میں گھرا ہوا ہے ، اندرونی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے ۔ فدا کیانی نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ''ن'' ہی نظریہ پاکستان کی وارث اور پاکستان کی مظبوطی و استحکام کی ضامن ہے ۔آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، صدر مسلم لیگ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں جماعت کو منظم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، مسلم لیگ کی مظبوطی ، پاکستان کا استحکام ہے اور پاکستان مظبوط ہو گا تو کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کامیابی کی طرف بڑھے گی ۔انہوں نے چوہدری طارق فاروق کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں علاقے کے اندر تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر راجہ محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی غیر مشروط مسلم لیگ ''ن''میں شامل ہوئے ہیں اور انشا اللہ راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں جماعت کو منظم کرنے اور علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں اصولی سیاست کی وجہ سے بے شمار نقصان اٹھایا مگر میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے ریاستی تشخص کی بحالی اور عوامی حقوق کی جنگ بخوبی لڑی ہے اس موقع پر سابق ڈسٹر کٹ کونسلر راجہ اسحاق خان، تحصیل صدر (ن)لیگ راجہ اظہر اقبال اور (ر)کمیشنر راجہ فضل الرحمان نے مشترکہ طور پر مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہہ کر (ن)لیگ میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔ تقریب میں (ن) لیگ کے ضلعی مرکزی عہدیداران ومرکزی عہدیداران سمیت  غازی گڑھا، گیگن موسیٰ،بھمبر ، پنڈی جہونجہ،سہلر ، کلری، گورانکہ، سوئلہ دیگر قرب وجوار کے علاقوں سے لیگی رہنمائوں میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔