سینئر حریت رہنما شبیر شاہ کو تہاڑ جیل میں جان سے مارنے کی دھمکیاں

سینئر حریت رہنما شبیر شاہ کو دہلی کی تہاڑ جیل میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر شاہ نے دہلی کی تہاڑ جیل میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے جس کےبعد انہوں نے دہلی کی عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کردی ہے جس میں ہائی رسک وارڈ میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
شبیر شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ کچھ واقعات بھی پیش آئے ہیں اور انہیں جیل میں بہتر طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
شبیر شاہ نے درخواست میں تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔
دہلی کی عدالت نے عدالت نے شبیر شاہ کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلبر کرلیا ہے۔
واضح رہےکہ شبیر شاہ کو رواں سال 25 جولائی کو بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔