Mon
21
Apr
2025
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کرنے پر اقوام متحدہ کے مشکور ہیں جب کہ پاکستان کی کامیابی اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔