پریس فائونڈیشن کا تمام پریس کلبوں کو کمپیوٹر فراہم کرنیکا فیصلہ

مظفرآباد(وقائع نگار)وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن امجد چوہدری کی زیر صدارت پریس فائونڈیشن کے اجلاس کاانعقاد، فائوندیشن کی اراضی ، پریس کلب کی رجسٹریشن اور ایکرڈیشن کارڈ کے اجراء کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پریس کلبوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل  کرکے انہیں رجسٹریشن لیٹرز کے علاوہ ایک ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے لیے آلات دیئے جائیں گے ۔ اس تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جائیگا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان ہونگے ۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں پریس فائونڈیشن کی اراضی کے حصول اور دیگر مسائل پر بھی تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔ اس کے علاوہ طے کیاگیا کہ31اکتوبر سے قبل فائونڈیشن کے ممبران کو ایکریڈیشن کارڈ کے اجراء کاعمل شروع کردیاجائے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔یہ بھی فیصلہ ہواکہ جاری ہونیوالے کارڈز کی مدت جون 2018تک ہوگی ۔  اس حوالہ سے سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار،ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال، بانی وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پریس فائونڈیشن بشارت کاظمی سے بھی مختلف امور پر ملاقاتیں ہوئیں جن میں طے پایا گیا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر  سے گزشتہ ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے  تاکہ پریس فائونڈیشن  مزید فعال ہونگے اس موقع پر وائس چیئرمین امجد چوہدری نے  سینئر صحافی راجہ شوکت اقبال کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب مظفرآبادکا دورہ  بھی کیا اور صحافیوں کے ساتھ پریس فائونڈیشن کے حوالہ سے مشاورت لی گئی وائس چیئرمین نے سینئر صحافی بشارت مغل سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار  کیا اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی ۔