میرپور کے ترقیاتی اور رتعمیراتی فنڈز ہڑپ کیے جارہے ہیں،بیرسٹر سلطان

میرپور(بیورو رپورٹ)  آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پورے آزاد کشمیرمیں تعمیراتی کام رکے ہوئے ہیں بالخصوص ضلع میر پور کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ضلع میرپور کے ترقیاتی اور تعمیراتی فنڈز ہڑپ کیے جارہے ہیں ،ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ،متعلقہ محکمو ں کے افسران تعمیراتی کاموںمیں دلچسپی لے کر فور ی طور پر ادھورے پراجیکٹ مکمل کریں میرپور میں فیز 7اور 8کی سڑکوں پر ابھی تک کا م مکمل نہیں ہوسکا ذمہ داران کو متنبہ کرتا ہوں فوری طور پر کا م شروع کروا کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں حکومت بغیر کام کیے اپنے نام کی تختیاں لگا کر سستی شہرت اور کریڈٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ،لوگ حقائق سے واقف ہیں ایسی حرکات سے حکومت لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتی ،ہمارے دور کے تعمیر اتی کا موں کو اخلاقی قانونی اور سیاسی طور پر ادھورا نہیں چھوڑا جا سکتا حکومت ہو یا اپوزیشن ہر حال میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا عوام خواہ مخواہ کی تختیاں لگانے والوں کا گریبان پکڑکران کا محاسبہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھوتھا ل میں زیر تعمیر سڑک کا معا ئینہ کرتے ہوئے کیا  اس موقع پر چوہدری راشد ،چوہدری محمد فیاض ،چوہدری ایوب،  چوہدری صدیق ،چوہدری محمدمنشائ،  چوہدری امجد ،چوہدری عنصرصارم ،چوہدری معروف اور دیگر مرکزی رہنماموجود تھے اس موقع پر تھوتھال کی عوام بہت بڑی تعداد میں موجود تھی ،اس موقع پر سڑک کی راہ میں آنی والی زمینوں کے مالکان نے بیر سٹر سلطان محمود کے کہنے پر اپنی زمینوں پر سڑک بنانے کی اجازت دے دی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں بیر سٹر سلطان نے مزید کہا کہ شہرکی نامکمل سڑکات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تعمیراتی کاموں میںکوتاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،میرپور میں 20سال پہلے سوئی گیس ہم لائے تھے بن خرماں،نیوسٹی اور میرپور کے دیہاتی علاقوں میں فوری طور پر سوئی گیس فراہم کی جائے میں سوئی گیس کی فوری فراہمی کے لیے کو ششیں کررہا ہوںجلد اس میںکامیابی حاصل ہوگی تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لیے جامعہ اور ٹھوس منصوبہ بندی تیار کر چکی ہے ،ہم اپنے پر وگرام کے مطابق آگے بڑھیں گے ،نومبر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گابین الاقوامی سطح پر ہم کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ریاست کے اندر ہماری جدوجہد کا مرکز عوامی حقوق کی جنگ ہے جو ہم لڑتے رہیں گے ۔