بلوچ: پرانے این ٹی ایس اشتہار کی آڑ میں بوگس تقرری، اساتذہ سراپا احتجاج

بلوچ(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل ڈائریکٹر نسواں پونچھ  نے حکومتی گڈ گورننس کی دھجیاں بکھیر دیں ، وزیر تعلیم خاموش رہے ،پرانے این ٹی ایس اشتہار کی آڑ میں بغیر آسامی مشتہر کئے تقرری کر دی ، اساتذہ تنظمیں سراپا احتجاج بن گئیں ،ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ ، این ٹی ایس اشتہار محررہ28  مارچ 2017میں بلوچ کی شائع شدہ آسامی اصل میں حلقہ پلندری کی تھی ،جس کی درستگی کیلئے محکمانہ کو ششیں جاری تھیں، کہ انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا گیا،جس میں حلقہ بلوچ کی اُمیدوارائوں کوانٹرویو سے قبل آسامی نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ڈی ایس نے خود روک دیں ،تاہم بعد ازں انہیں شامل انٹرویو کر دیا گیا ، این ٹی ایس اشتہار کے  اڑھائی ماہ بعد11جون 2017کو ہائر سکنڈری سکول گلہ چوکیاں بیٹھک سے بعد از ریٹائرڈ منٹ جمیلہ بیگم آسامی خالی ہوئی جو محکمانہ ترقیابی سے پوری کرنا تھی ،اس آسامی پر سفارش کی بنیاد پر تبادلہ کیا گیا ،اور خالی آسامی گرلز ہائی سکول منجھاڑی منتقل کر دی گئی ،محکمانہ ترقیابی کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے میرٹ پر موجود نمبر ایک معلمہ کے کوائف ڈی ای او آفس  پلندری تھے کہ ہائی کورٹ میں چلتے مقدمہ کے فیصلہ کا انتظار کیا جانے لگا ، لیکن اسی دوران ڈی ڈی ایس پونچھ نے محکمانہ ترقیاتی کو ٹے کی آسامی پر نئی تقرری کر دی ،جبکہ اس آسامی کا اشتہار ہی نہیں دیا گیا،اس بد انتظامی پر محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ، اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس آسامی پر جس پرائمری معلمہ کی ترقی ہو نا تھی اس کی سروس 28سال 6ماہ ہو چکی ہے اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اپنی ہی ماتحت کے ساتھ ہاتھ کر گئے ،اور امیر شہر کیلئے سوالات کھڑے کر دیے ۔