پلندری' ٹریفک پولیس کی کارروائی، بغیر کاغذات گاڑیوں کے بھاری چالان

پلندری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)  پلندری ٹریفک پولیس این ایکشن ، ٹی ایس آئی صفدر حسین نے دوران چیکنگ بدوں کاغذات ، اور لوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو25100روپے کے جرمانے کیے ٹی ایس آئی صفدر حسین نے معہ عملہ ٹریفک جاوید اشتیاق ،وحید اور دیگر کانسٹیلان کے دوران پڑتال رانگ پارکنگ ،اور لوڈنگ اور گاڑیوں کی رجسٹریشن /کاغذات نہ ہونے پر جرمانے کیے  اُنھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اُنھوں نے کہا کہ قانون کی مکمل پاسداری ہو گی اور لوڈنگ ،رانگ پارکنگ اور بدوں کاغذات والی گاڑیوں کے مالکان کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی