بلوچ: ببیل مالنی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کے ملزم گرفتار
بلوچ(نمائندہ خصوصی) ببیل مالنی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والے ملزمان کو ڈی آئی پونچھ چوہدری سجاد نے سائینٹفک مانیٹرنگ کے ذریعے گرفتار کرالیا ۔ پولیس کی بروقت کاروائی پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گائوں ببیل مالنی کے رہائشی شیر خان کو نزیب ولد ظہور ، انیس ولد ریاض اور شاداب ولد طالب نے خنجر کے وارکر کے بے دردی سے قتل کیا تھا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ ڈی آئی جی پونچھ چوہدری سجاد نے سائینٹیفک مانٹیرنگ کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرا لیا ڈی آئی جی پونچھ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سدہنوتی راجہ عبدالقدوس نے انسپکٹر راجہ اختر اور چوکی آفیسر ٹاہلیان طاہر جمیل راجہ ہمرا پولیس نفری چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے تینوںملزموں کو 24گھنٹے کی اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ عوام علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی سراہا ۔ قاتلوں کی گرفتار ی سے پہلے علاقے میں خوف وہراس پایا جارہا تھا۔