ہجیرہ : منور کیانی کا 23وارڈ ز سے جماعتی پینل دینے، الیکشن لڑنے کا اعلان

ہجیرہ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ،مرکزی راہنما مسلم لیگ نون راجہ منور حسین کیانی نے میونسپل کمیٹی ہجیرہ کی 23وارڈ ز سے جماعتی پینل دینے اور الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔سابق ادوار میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر و چئیر مین کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ،منتخب ہو کر جماعت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے ، ہجیرہ جماعت کے اندر کوئی گروپنگ نہیں ، اختلاف رائے تھا جو ختم ہو گیا ، چیلنج کرتا ہوں میرے مد مقابل اگر کسی نے ترقیاتی کام کروائے ہوں مناظرہ کرنے کو تیار ہوں ، ان خیالات کا اظہار سابق ایڈ مسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، راجہ منور حسین کیانی نے ہجیرہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2011 اور 2016کے انتخابات میں مونسپل کمیٹی کی حدود سے جماعتی اُمید وار سردار خان بہادر خان کو 2ہزار کی برتری سے الیکشن میں کامیاب کروایا ، بحیثیت ایڈ منسٹریٹر کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے پانچ پرائمری سکولوں کی منظوری لے کر سکول تعمیر کروائے ،ہجیرہ سٹی گرلز سکول کی خستہ حالی ختم کر کے حکومت اور عوامی تعاون سے بچیوں کو خوبصورت عمارت بنا کر دیں گے ، راجہ منور کیانی نے کہا کہ اپنے دور میں ترقیاتی کامو ں پر مناظرہ کرنے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ1987 تا 1991تک وُہ بلدیاتی چئیر مین رہے ،1996 تا 2001تک بطور ایڈ منسٹریٹر فرائض سر انجام دیتے رہے ، 2007 تا 208 تک تیسری بار ایڈ منسٹریٹر رہے، اپنے دور میں انہوں نے ایک کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیمز ، اکھوڑ بن تا ہجیرہ شہر اور سیراڑی سے اپر ہجیرہ مکمل کروائی ، ہجیرہ شہر میں پختہ گلیاں تعمیر کروائیں،انہوں نے کہا کہ 2011میں ذاتی کاوشوں سے ہجیرہ ٹائون کمیٹی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلایا ، جماعت کے لیے شبانہ روز محنت کی 2016کے الیکشن میں سردار خان بہادر خان کو میونسپل کمیٹی کی حدود سے 2ہزار ووٹوں کی برتری دلائی اور سابق سپیکر اسمبلی کو آبائی میونسپل حدود سے شکست کھانا پڑی ،راجہ منور نے کہا کہ ہجیرہ شہر میں میرے علاوہ کسی نے کوئی کام کروائے تو بھی ذاتی تو اس میں اُن کے مفادات کار فرما تھے میں نے ہجیرہ کیے عوام کی بلاتخصیص خدمت کی۔سابق دور حکومت میں سردار سکندر حیات خان نے ہجیرہ کے عوام کو گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا تحفہ دیا ۔سپیکر اسمبلی نے گریٹر واٹر سپلائی سے جو علاقے محروم کر دئیے تھے جن میں کھتیاڑہ ، منجورہ ، ناڑیاں ، گنگیل دھار ، پوٹھی چھپریاں ، میرہ ، دوراندی ، موگلہ کالونی ، کیلوٹ ، بھانتینی شامل ہیں ، منتخب ہو کر ان علاقوں کو گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں شامل کر کے پانی مہیا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہجیرہ سے اپر منجورہ ، لوئر منجورہ ، لوئر ٹوپہ اور کھتیاڑہ کی سڑکات کی تعمیر ، موگلہ جیپ ایبل برج اور شہر میں پارک تعمیر کر کے ہجیرہ شہر کو ماڈل سٹی بنائیں گے ،میونسپل کمیٹی کو اے کلاس کا درجہ دلا کر وزیرِ اعظم آزادکشمیر سے ایک بڑا پیکیج لیں گے منور حسین کیانی نے کہا کہ ہجیرہ میں پی ڈی اے کا ادارہ لوگوں پر فضول بوجھ ہے اس کو ختم کریں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ وُہ ضلع کونسل یا  میونسپل کمیٹی میں بطو ایڈ منسٹریٹرکس کو ترجیع دیں گے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرحکومت صوبدایدی عہدئوں پر تعیناتیاں کرتی ہے تو وُہ ہجیرہ کو ترجیع دیں گے  ، اگر چہ سابق حکومت نے 2011میں اُن کا نوٹیفکیشن بطور ایڈ منسٹریٹر منسوخ کرنا چاہا لیکن میں نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی جواب سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے ایسی صورت میں دوسر ے اضلاع میں لوگوں کی تعیناتیاں ہوں گی اور میرا بحیثیت ایڈ منسٹریٹر چارج ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر کیلئے ہجیرہ سے خواہشمند دیگر کارکنان نئی حلقہ بندیوں میں اپنی اپنی یونین کونسلزمیں  منتقل ہو گئے ہیں وُہ میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر  کے عہدہ کے لیے اب کوالیفائی نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے 23اُمیدواروں پرمشتمل جماعتی پینل کے ساتھ الیکشن لڑوں گا اور پورے آزادکشمیر کی میونسپل کمیٹیوں سے بہتر نتائج دیں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میاں نواز شریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر ، راجہ فاروق حیدرکے ویژن چلتے ہوئے آزادکشمیر میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ 25کلومیٹر سڑکات ،50کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس جن میں سڑکات شامل ہیں کی لوگوں کی تقدیر بدل دیں گے، گروپنگ نہیں اختلاف رائے تھا ختم ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش کارکنان کے ہمراہ جماعت کے لیے شبانہ روز محنت کررہے ہیں،مسلم لیگ نون حلقہ نمبر ٢سردار خان بہادر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے ،سردار خان بہادر خان نے حلقہ کے عوام کے لیے ایک سال اتنے کام کروائے کہ سابق 25سال میں کوئی نہ کروا سکا۔ حلقہ نمبر ٢میں 50کروڑ کے سڑکات کے منصوبے جار ی ہیں۔ کارکنان آئند ہ الیکشن کی تیاری کریں میونسپل کمیٹی  23وارڈز میں مخالفین کو شکست دے کر مسلم لیگ نون کو کامیاب کرتے ہوئے سیاسی کارکن کا حق ادا کریں گے ۔