وزیر اعظم فاروق حیدر کا دورہ یورپ کامیاب رہا، سردار ابرار

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا دورہ یورپ کامیاب رہا ،یورپ میں مسلہ کشمیر کو بھرپورطریقہ سے اُجاگر کیا گیا اور بھارتی مظالم کا راز فاش کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کے مرکزی سنئیر نائب صدر سردار ابرار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے پہلے وزیر اعظم ہیں جہنھوں نے کشمیر کاز کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے آزادکشمیر میں (ن) لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کر رہی ہے آزادکشمیر کے عوا اُمید کرتے ہیں کہ فاروق حیدر آزادکشمیر کے عوام اور کشمیر کاز کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو کامیاب دورہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اُنھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی وفاقی حکومت نے آزادکشمیر حکومت کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے بھرپور تعاون کیا آزادکشمیر کے لئے وفاقی حکومت نے بجٹ فراہم کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہی ہے گزشتہ حکومتوں کی بدعنوانیوں اور بد انتظامیوں کی وجہ سے آزادکشمیر کے عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے فاروق حیدر کی حکومت نے مختصر وقت میں عوام مسائل کے حل کے بھرپور اقدامات کیے ہیں اُنھوں نے کہا کہ فاروق حیدر خان کی پوری ٹیم عوامی خدمت سے سرشار ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آزادکشمیر میں آئین ،میرٹ کی بالا دستی کے لیے ترجحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ایک سال کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔