Mon
12
May
2025
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)تھانہ سٹی پلندری میں گرفتار محکمہ حسابات آزاد کشمیر کے تین افسران ضمانت پر رہا کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پلندری پولیس نے نشے میں دھت افراد کی اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ حسابات آزاد کشمیر کے تین افسران اور ان کے ڈرائیورکو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا تھا اور شراب بھی برآمد کر لی گئی تھی۔شراب کے نشے کی حالت میں گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل حسابات محمد حسن،ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل حسابات مظہر حسین شاہ،ڈویژنل اکاؤنٹنٹ حسابات کوٹلی ڈویژن اعجاز کیانی اور ان کا ڈرائیور ساجد حسین شامل تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چاروں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔چاروں ملزمان کے خلاف 4/11،337.H-2 تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔