پیپلز پارٹی مظفرآباد سہولیات کی عدم فراہمی پر سیخ پا،حکومت کیخلاف قراردادیں منظور

مظفرآباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ 3 مظفرآباد میں بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیان اور سفاک زبان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی محسن ملت پاکستان اور سرزمین پاکستان کے تحفظ سلامتی کے لئے کٹ مرینگے ، اور دشمن کو ایسا عبرت ناک سبق سیکھائیں گے کہ وہ اپنا نام بھی بھول جائے گا ۔پیپلزپارٹی دارالحکومت مظفرآباد حلقہ 3 کی قیادت و رہنمائوں ، کارکنان کے سابق وزیر و ٹکٹ ہولڈر محمد حنیف اعوان کے زیر صدارت اجتماع میں راجہ بشارت افضل ، سید مجاز شاہ ، ذوالفقار وانی ، بشیر اعوان، خورشید اعوان ، راجہ سعد اقبال کی طرف سے پیش کردہ قرار دادوں میںچیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مرد حر آصف علی زرداری کو بلوچستان میں اسمبلی تحلیلہونے سے بچاتے ہوئے جمہوری بقاء و استحکام کے لئے خراج تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو سبوتاژلوڈ شیڈنگ میں اٹھارہ گھنٹے تک بڑھتے ہوئے دورانیہ شہر مظفرآباد تاجروں ، بالخصوص محنت کش مزدور ، ریڑھی بانوں پر روزگار کے حصول میں رکائوٹیں اور ناروا ء سلوک ، ملازمین پر حملوں ، پارکوں سمیت سرکاری آراضی پر قبضوں الاٹ منٹ کے عزائم و کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا یہ ظلم ونا انصافیاں ، مار داڑ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پوری قوت سے اس کا جواب دیا جائے گا اجتماع میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مظفرآباد حلقہ نمبر 3 کو پارٹی کی مرکزی ڈویژن ، ضلعی تنظیموں میں کلیدی عہدوں پر نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور نظریاتی دیرینہ جیالوں کی مشاورت سے تحصیل و حلقہ ، سٹی کی تنظیموں کو مکمل کیا جائے ۔