قیادت رئیس انقلابی کا ضلعی صدر کا نوٹیفکیشن جاری کرے، اسحاق خان
پلندری (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سدہنوتی کے رہنما محمد اسحاق خان اور سردار محمد ظہیر خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ کا ضلعی صدر نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب ختم ہو سکے اُنھوں نے کہا کہ جب کمیٹی نے سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ کے حق میں اکثریتی فیصلہ کر دیا ہے دیر کس بات کی پارٹی صدارت کا فیصلہ کمیٹی کی اکثریتی رائے اور کارکنان پیپلز پارٹی کی رائے سے ہونے چاہیے آزادکشمیر بھر میں ضلعی تنظیم سازی مکمل ہو چُکی ہے صرف ضلع سدہنوتی کی تنظیم سازی کو روک دیا گیا جس سے کارکنان پیپلز پارٹی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کمیٹی کے اراکین اور کارکنوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے رہنما پیپلز پارٹی محمد اسحاق خان نے مزید کہا کہ کارکنان پیپلز پارٹی کی مرضی اور خواہش سے ہٹ کر اگر کوئی فیصلہ کیا گیا تو سدہنوتی کے کارکنان بھر پور احتجاج کر یں گے اورذرداری ہائوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں۔