مظفرآباد،چمن کوٹ ٹی بی ہسپتال میں عملہ نہ ادویات،عوام رلنے لگے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآبادکے ملحقہ علاقہ چمن کوٹ ٹی بی سنٹر تباہی کے دہانے پر ، ڈاکٹرز غائب مریضوں نرسوں کے رحیم وکرم پر ،ادویات ناعملہ نہ صفائی ، سنٹرکوڑا دان کامنظر پیش کرنے لگے ، متعلقہ ڈی ایچ او کی آنکھوں سے سنٹر اوجھل ہوچکاہے ، عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقہ چمن کوٹ کا ٹی بی سنٹر اصطبل کانظارہ پیش کرنے لگا، بلڈنگ کی حالت زار ابہتر ہوچکی ہے ، مریضوں کا رش لیکن ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے ۔ چمن کوٹ میں ٹی بی کے مراض میں اضافہ ہونے کے باوجود تعینات ڈاکٹر عرصہ دراز سے غائب ہوچکے ہیں۔ اسپتال کی لیبارٹری ، رومز ، حال ، کھڑکیاں بے حال ہوچکے ہیں،غیر تربیت یافتہ نرسین مریضوں کیلئے وبال جان بن گئیں، مریضوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور چمن کوٹ ٹی بی سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے حالت زار پر ترس کھایاجائے بصورت دیگر عوام سنٹرکی بہتری کیلئے سڑکوں پر نکلے گی۔
ٹی بی ہسپتال