بلوچ،ٹرانسپورٹرز نے نیا کرایہ نامہ مسترد کر دیا،مسافروں کیساتھ جھگڑے معمول

بلوچ(نمائندہ خصوصی) فیول کی قیمتوں میں اضافہ ،ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کی طرف سے مقرر کئے گئے کرائے پر گاڑی چلانے سے انکار کر دیا ، مسافروں نے پیدل چلنے کو ترجیح دیدی ،ایس ڈی ایم بلوچ کے دفتر میں شکایات کا سلسلہ جاری ،ماضی میں فیول کی قیمتیں کم کئے جانے پر عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ کرائے کم کرانے میں ناکام رہی ،لیکن معمولی اضافہ پر کرایوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد عوام نے انتظامیہ کو شکایات کیں ، جبکہ ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم کرنے کے بجائے گا ڑیاں کھڑی کر دیں ،روزانہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کا ایس ڈی ایم آفس کے دفتر رش رہنے لگا ، دھمن ، چنوچھی ،منجھاڑی ،سراں کے کرائے بڑھا دیے گئے ، جبکہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کرائے گاڑی مالکان نے مسترد کر دیے ۔