بھارت پاکستان کیساتھ رشتے استوار کرنے میں پہل کرے:محبوبہ مفتی

سری نگر(کے پی آئی) وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں پاکستان کیساتھ رشتے استوار کرنے کی شروعات کرنی ہونگی،اور بھارت کو اس پہل میں ایک بہت بڑا رول ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلی تلوارا میںسبسڈیری ٹریننگ سینٹر میں اٹیسٹیشن کم پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا آپسی رنجش کس بات پر، ایک زمین کے ٹکڑے پر، ہمیں جینے دیا جائے پر امن طریقے سے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے تو کہیں تک پہنچ پائیں گے، دراندازی جاری رہے گی، سرحدوں پر کشیدگی رہے گی، ریاستی عوام مریں گے اور کچھ حاصل نہیں ہوگا۔