وزیراعظم معائنہ کمیشن عوام کیلئے زحمت کا باعث بن گیا
مظفرآباد(وقائع نگار) وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن آفس کے آفیسران و اہلکاران سائلین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بننے لگے ، سائلین کی فائلز و درخواستوں پر فوری کاروائی کے بجائے مہینوں کے حساب سے معاملات لٹکائے جانے لگے ،نئے چیئرمین کو بھی سٹاف نے شیشے میں اتار لیا ، کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی آفیسران چیئرمین کے ساتھ سیر سپاٹے میں مصروف ، تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے سول سیکرٹریٹ میں موجود دفتر چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملد درآمد کمیشن کا سٹاف مختلف محکموں کے ستائے ہوئے افراد سائلین کی مشکلات میں اضافہ کر کے ان کو مذید پریشان کرنے لگا ہے سائلین کی درخواستوں اور فائلوں پر فوری کاروائی کے بجائے فائلوں کوجان بوجھ کر دباکر لوگوں کو تنگ کرنا آفس اہلکاران کا وطیرہ بن گیا نو تعینات چیئرمین ممبر اسمبلی کرنل (ر) وقار نور کو بھی آفس نے شیشے میں اتار لیا ہے آفیسران سب اچھا کی رپورٹ دیکر چاپلوسی میں مصروف ہیں چیئرمین کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہو گئی ہے بعض آفیسر چیئرمین کے ساتھ دوروں پر جاکر سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے واضح ہدایت جاری کررکھی ہیں کہ سرکاری آفیسران فائیلوں پر جلد کاروائی کریں اور دو تین دن سے زیادہ فائل اپنے پاس نہ رکھیں چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن کے آفس کے اس روئیے سے جہاں وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی نفی ہو رہی ہے وہاں سائلین بھی حکومتی اقدامات بارے متنفر ہو رہے ہیں عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان چیئرمین وزیراعظم معائینہ کمیشن سے فوری طور پر نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے